جیالا بھرو تحریک کے خلاف عدالتوں میں جائیں گے، حلیم عادل شیخ

جیالا بھرو تحریک کے خلاف عدالتوں میں جائیں گے، حلیم عادل شیخ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ جیالا بھرو تحریک کے خلاف عدالتوں میں جائیں گے۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے اساتذہ کی بھرتی معاملے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرٹ کے بجائے جیالوں اور کمداروں کو نوازا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہارڈ ایریاز کے نام پر من پسند علاقے آفر سے سیراب کیے گئے، پاسنگ مارکس کے فارمولے پر آلجبرا کے بانی بھی حیران ہونگے، میرٹ کا قتل عام کرکے جنازہ پڑھ کر اس بار دفن بھی کردیا گیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پولیس، تعلیم، صحت سمیت ہر ادارے میں میرٹ کے بجائے جیالا بھرتی ٹرینڈ کو اپنایا گیا، سندھ کے نوجوانوں کو تقسیم کرکے ان کے حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ تحریک انصاف سندھ میں نوکریوں کی بندر بانٹ کی مذمت کرتی ہے، جیالا بھرو تحریک کے خلاف عدالتوں میں جائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -