بینک اسلامی نے کراچی کنگز کے ساتھ پلاٹینم اسپانسرشپ کا معاہدہ کرلیا

بینک اسلامی نے کراچی کنگز کے ساتھ پلاٹینم اسپانسرشپ کا معاہدہ کرلیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے اہم ترین اسلامی مالیاتی ادارے، بینک اسلامی نے پی ایس ایل سال 2020 کی فاتح ٹیم، کراچی کنگز کے ساتھ سال 2022 میں آئندہ منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے پلاٹینم اسپانسر شپ معاہدے پر باضابطہ طورپر دستخط کردیئے۔معاہدے پر دستخط کی یہ تقریب بینک اسلامی کے ریجنل آفس واقع بزنس اینڈ فنانس سینٹر، کراچی میں منعقد ہوئی۔اس تقریب میں بینک اسلامی کے صدر اور سی ای او، سید عامر علی،اے آر وائی۔ ٹی وی کے سی ای او، سلمان اقبال، کراچی کنگزکے محمد عامر، شرجیل خان اور عمید آصف اور دونوں فریقین کی جانب سے اعلیٰ انتظامیہ کے اراکین نے شرکت کی۔ بینک اسلامی کے صدر اور سی ای او، سید عامر علی نے کہا کہ،"پی ایس ایل ایک اعلیٰ سطح کا قومی ٹورنامنٹ ہے اور کراچی کنگز ہماری اپنی آبائی ٹیم ہے۔بینک اسلامی نے ہمیشہ ایسی تمام سرگرمیوں کو سہولیات بہم فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، جس کے ساتھ قومی جذبات منسلک ہوں۔کراچی کنگز کے ساتھ ہونے والی یہ شراکت داری ہماری ان کاوشوں کا عملی ثبوت ہے کہ ہم صرف پاکستان کی سطح پر ہی کھیل کے فروغ کی معاونت نہیں کرتے بلکہ ہر طرح کی مقامی سرگرمیوں کو بھی یکساں سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ہماری ٹیگ لائن" جیتے گا پاکستان" ہمارے اس مقصد کی عکاس ہے اور اس شراکت داری کی اصل روح کو اجاگر کرتے ہوئے یہ پیغام دیتی ہے کہ قطع نظر اس کے کہ جیت کسی بھی ٹیم کی ہو، اختتام میں پاکستان ہی فاتح بن کر ابھرتا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -