کوسٹ گارڈز کی کارروائی،59 کلو گرام کرسٹل برآمد،اسمگلر گرفتار

    کوسٹ گارڈز کی کارروائی،59 کلو گرام کرسٹل برآمد،اسمگلر گرفتار

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ کراچی سعیدہ آباد   کے علاقے سے منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کئے۔ موبائل گشت کے دوران ایک مشکوک نقل و حرکت کاتعاقب کیا۔ دوران موبائل گشت نے سوزوکی بولان کو روک کرتلاشی کے دوران 59 کلو گرام اعلی کوالٹی کی کرسٹل برآ مدکر کے ا سمگلر  کو گرفتار کر لیا گیا۔ خدشہ ہے کہ یہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریبا16.10 ملین امریکی ڈالر اور پاکستانی 17.99ملین روپے ہے۔ برآمد شدہ منشیات اور اسمگلرکو تحویل میں لیکرمزیدتفتیش جاری ہے۔  واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -