صادق محمدکا این آئی سی وی ڈی میں ہارٹ  پروسیجر کامیاب

صادق محمدکا این آئی سی وی ڈی میں ہارٹ  پروسیجر کامیاب

  

کراچی(پ ر): کافی عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد کو دو دن قبل قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) کراچی میں داخل کیا گیا تھا، جہاں پر ان کے کچھ ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں ان کے دل کے وال (Aortic) بند ہونے کی تشخیص ہوئی اور ڈاکٹرز نے ان کو ٹاوی پروسیجر  (بغیر سینہ چاک کیے ہوئے جدید پروسیجر) کروانے کا مشورہ دیا تھا۔ این آئی سی وی ڈی کے ڈائریکٹر انٹروینشن پروگرام پروفیسر ڈاکٹر طاہر صغیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد کا سینہ چاک کیے ہوئے بغیر جدید طریقہ کا ر سے ٹاوی پروسیجر کامیابی سے سرانجام دیا۔ پروفیسر طاہر صغیر کا کہناتھا کہ صادق محمد کا سینہ چاک کیے ہوئے بغیر ہارٹ پروسیجر ٹاوی کامیابی سے سرانجام دیا گیا ہے او ر ان کو آئی سی یو سے وارڈ میں شفٹ کیا گیا ہے۔ صادق محمد تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور کچھ ٹیسٹ کروانے کے بعد ان کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -