دنیا والوں کے طعنوں پر والد نے گھر سے نکال دیا تھا، ڈاکٹر سارہ گِل

دنیا والوں کے طعنوں پر والد نے گھر سے نکال دیا تھا، ڈاکٹر سارہ گِل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (آئی این پی) پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گِل نے گھر اور معاشرے کی ناانصافیوں پر ہمت نہ ہاری، ہرچیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ڈاکٹر بن کر خود کو منوایا۔پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل سب کیلئے مثال بن گئیں۔  نجی ٹی وی سے گفتگو میں سارہ نے بتایا کہ پڑھنے کا شوق بچپن سے ہی تھا لیکن دنیا والوں کے طعنوں پر والد نے گھر سے نکال دیا تھا۔گزشتہ دنوں سارہ گل نے کراچی کے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (جے ایم ڈی سی)سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی تھی۔وہ ایم بی بی ایس کرنے والی پاکستان کی پہلی خواجہ سرا بن گئی ہیں۔
 سارہ گِل