سعودی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن شرو ع کرنے کیلئے بات چیر کی جا رہی ہے: بلال اکبر

سعودی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن شرو ع کرنے کیلئے بات چیر کی جا رہی ہے: بلال ...

  

       اسلام آباد (آئی این پی)سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل(ر)بلال اکبر نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے لیے سعودی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے حوالے سے متعلقہ حکام سے بات چیت کی جا رہی ہے پاکستان قونصلیٹ جدہ میں میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے بتایا کہ اس کے علاوہ سعودی ایئر لائن کا ایک اضافی روٹ پاکستان میں کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں اس حوالے سے آئندہ ہفتے ہماری ان سے ملاقات ہو رہی جس میں سیالکوٹ  کے لیے سعودی ایئر لائن کے آپریشن کے لیے اضافی سٹیشن کی بات کی جائیگی بلال اکبر نے نے بتایا کہ پی آئی اے کیلئے بھی قصیم کے بعد ابھا ایک اور سٹیشن کی بات چیت شروع کی ہے اور امید ہے کہ وہ بھی شروع ہو جائے گا پی آئی اے اور سعودی ایئرلائن کے لیے اگلے چھ ماہ کا ٹارگٹ ہے۔پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر)بلال اکبر نے نے بتایا کہ فروری کے آخر میں جدہ میں فوڈ ایکس کی نمائش ہے جس میں ہماری 10 کمپنیاں رجسٹرڈ ہو چکیں ہیں اور ہمیں امید ہے کہ آئندہ 20 سے 25 دن میں مزید دس سے 15 کمپنیاں رجسٹرڈ ہو جائیں گی کورونا کے بعد آہستہ آہستہ معاملات بہتر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

بلال اکبر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -