یمن میں امریکہ کا حملہ،اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی مارا گیا 

یمن میں امریکہ کا حملہ،اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی مارا گیا 

  

صنعاء(آئی این پی) القاعدہ نے جمعہ کے روز یمن میں امریکی حملے میں اپنے ایک کمانڈر کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطا بق انٹرنیٹ پر مسلح گروپوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی سائٹ کی ڈائریکٹر ریٹا کاٹز نے کہا کہ تنظیم نے صالح بن سالم بن عبید عبولان جو ابو امیر الحضرمی کے نام سے مشہور تھا کو قتل کر دیا گیا، مگر اس کے قتل کی تاریخ یا جگہ کا ذکر نہیں۔مقتول القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کے معاونین میں شامل تھا۔ریٹا کاٹز نے ٹویٹر پر ایک امریکی فضائی حملے کی رپورٹ کا بھی حوالہ دیا جس میں 14 نومبر کو داعش کے تین جنگجو مار ے گئے۔

اسامہ ساتھی 

مزید :

صفحہ اول -