کراچی میں شوہر کو قتل کر کے ٹکڑے کرنے کا کیس ، پولیس کن دو لڑکیوں کو تلاش کر رہی ہے ؟ تفتیشی افسر نے عدالت میں بتا دیا 

کراچی میں شوہر کو قتل کر کے ٹکڑے کرنے کا کیس ، پولیس کن دو لڑکیوں کو تلاش کر ...
کراچی میں شوہر کو قتل کر کے ٹکڑے کرنے کا کیس ، پولیس کن دو لڑکیوں کو تلاش کر رہی ہے ؟ تفتیشی افسر نے عدالت میں بتا دیا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) شوہر کو قتل کرنے کے  بعد ٹکڑے کرنے سے متعلق کیس میں عدالت نے حتمی چالان جمع کروانے کیلئے تفتیشی افسر کو 31 جنوری تک کی مہلت دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں  صدر کے علاقے میں شوہر کو قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑ ے کرنے والی خاتون کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ، تفتیش افسر نے عدالت سے حتمی چالان جمع کروانے کیلئے مہلت مانگی جس پر عدالت نے 31 جنوری تک کیس کا حتمی چالان جمع کروانے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

تفتیشی افسر کا عدالت میں کہناتھا کہ کیس میں شامل عینی شاہدین کو تلاش کرنا ہے ، ملزمہ نے اپنے شوہر کو بے دردی سے قتل کرنے کا انکشاف کیاہے ، ملزمہ کی آٹھ سالہ اور 13 سالہ بیٹی عینی شاہدین ہیں،  ملزمہ کی دونوں بیٹیاں تاحال غائب ہیں جن کی تلاش جاری ہے ، ملزمہ کی بڑی بیٹی اور سابق شوہر کو بھی ڈھونڈا جارہاہے ، ملزمہ نے 10 دسمبر 2021 کو اپنے شوہر کو قتل کیا تھا ، کیس کی مرکزی ملزمہ عدالتی عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے ۔

مزید :

قومی -