ممبئی کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی ،7 افراد ہلاک

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی شہرممبئی کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 7افراد ہلاک اور28 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی ایک 20 منزلہ رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے فلورکواپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ عمارت کی 18 ویں منزل پرلگی۔ آگ سے 7 افراد ہلاک اور15 زخمی ہوگئے۔
Yet another fire broke out at a #Mumbai highrise this morning. 2 persons died & 15 are injured.
As usual, excuses will be made, sketchy reasons given & life will go on.
Strongest political will required if the city has to survive. As a Mumbaikar, the unaccountability pains!! pic.twitter.com/lx95sPqcg2
— Priti Gandhi - प्रीति गांधी (@MrsGandhi) January 22, 2022
حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں موجود لوگوں کونکال لیا گیا ہے۔ آگ پرقابو پا لیا گیا ہے تاہم گہرے دھوئیں کی وجہ سے علاقے کے رہائشیوں کوسانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔