سلمان خان نے اپنے پڑوسی کیخلاف ہی مقدمہ کردیا لیکن کیوں؟

سلمان خان نے اپنے پڑوسی کیخلاف ہی مقدمہ کردیا لیکن کیوں؟
سلمان خان نے اپنے پڑوسی کیخلاف ہی مقدمہ کردیا لیکن کیوں؟
سورس: Instagram/beingsalmankhan

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پنویل کے فارم ہاؤس میں اپنے پڑوسی کیتن ککڑ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے  وکیل کے ذریعے پنویل میں اپنے پڑوسی پر غیر ضروری طور پر ان کی مذہبی شناخت کوعوام میں گھسیٹنے اور ان کی بدنامی کا الزام لگایا ہے۔اداکار کی قانونی ٹیم نے ممبئی کی عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان کے خلاف سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر موجود تمام گستاخانہ مواد کو ہٹایا جائے یا بلاک کیا جائے۔سلمان خان کے  وکیل کے مطابق ان کے پڑوسی کیتن نے ایک یوٹیوبر  سے بات کرتے ہوئے اداکار کے خلاف نازیبا تبصرے کیے اور ان کی بدنامی کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کے وکیل نے جمعرات کے روز عدالت میں  کہا کہ کیتن نے اداکار پر ان کی مذہبی شناخت پر تبصرہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ  مرکزی اور ریاستی سطح پر حکمراں جماعت سے جڑے ہوئے ہیں ،  سلمان پربچوں کی  سمگلنگ کے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ کئی لاشیں  اداکار کے فارم ہاؤس میں دفن ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سلمان نے اپنے وکیل کے توسط سے  ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  بغیر مناسب ثبوت کے یہ تمام الزامات من گھڑت کہانیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں، جائیداد کے تنازع میں آپ میری ذاتی ساکھ کو کیوں داغدار کر رہے ہیں؟سلمان کا کہنا تھا کہ آپ مذہب کو کیوں  بیچ میں لا رہے ہیں؟ میری والدہ ایک ہندو ہیں جبکہ میرے والد مسلمان ہیں اور میرے بھائیوں نے ہندوؤں سے شادی کی ہے۔ ہم تمام تہوار مناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کل سب سے آسان کام یہی ہے کہ سوشل میڈیا پر آکر کسی کے بارے میں بھی بغیر کسی ثبوت کے کچھ بھی الزام لگادو۔

مزید :

تفریح -