امریکہ میں ایک گھر سے سانپوں کے گھیرے میں موجود شخص کی لاش برآمد

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے چارلس کاؤنٹی میں ایک گھر سے 49 سالہ شخص مردہ پایا گیا جبکہ اس کے گھر میں تقریباً124 سانپ میں موجود تھے، حکام کا کہنا ہے کہ اس شخص کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم اس بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں، حکام نے مزید بتایا کہ مردہ شخص کے گھر میں سانپ جو پنجروں میں بند تھےاس میں سے اکثر غیر قانونی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اس مردہ شخص کے پڑوسی نے اسے تقریباً ایک دن سے نہیں دیکھا جس کے بعد اسے تشویش ہوئی اور اس نے گھر جانے کا فیصلہ کیا تاہم جب اس نے کھڑکی سے دیکھا تو آدمی گرا ہوا تھا جس کے بعد اس نے فوری مدد کے لیے ریسکیو ٹیم کو اطلاع کی تاہم جب ریسکیو اہلکار گھر پہنچے تو انہوں نے اس شخص کو مردہ پایا اور دیکھا کہ گھر میں 100 سے زائد سانپ بھی موجود ہیں۔
Snakes are now being unloaded in containers from the Maryland home where a man was found dead last night. @SegravesNBC4 has the latest minutes away on @nbcwashington https://t.co/MbLLdHHnCO https://t.co/qnZaMAgzV4 pic.twitter.com/N9qlg1HCTv
— Tom Lynch (@TomLynch_) January 20, 2022
چیف اینیمل کنٹرول آفیسر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے 30 سال کے تجربے میں اس قسم کی چیز کا سامنا نہیں کیا کہ ایک گھرمیں سانپوں کی اتنی بڑی تعداد موجود ہو۔حکام کے مطابق ان سانپوں میں اکثر سانپ زہریلے ہیں جن میں کوبرا اور بلیک ممباس بھی شامل تھے تاہم انہیں قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔