گھروں کی الاٹمنٹ کیلئے قرعہ اندازی شروع، ساڑھے 3 مرلہ گھر کی ماہانہ قسط کیا ہوگی؟ خوشخبری

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تین تحصیلوں میں گھروں کی الاٹمنٹ کیلئے بٹن دبا کر قرعہ اندازی کا آغاز کردیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ ساڑھے 17 لاکھ روپے کا ساڑھے 3 مرلے کا گھر 20 سال کیلئے 6ہزار 526 روپے ماہانہ قسط پر ملے گا۔
ایوانِ وزیراعلیٰ لاہور میں کم آمدن والے افراد کیلئے پیری اربن ایریا میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے قرعہ اندازی کی تقریب ہوئی۔انہوں نے کہاکہ پرائم منسٹر پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ پی ٹی آئی حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے، پہلی بار بے گھر لوگوں کیلئے اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کی جانب عملی قدم اٹھایا گیا ہے، ہر تحصیل اور ضلع میں پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ اسکیمیں بنائیں گے، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پیری اربن ایریا میں ایفورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئے کوشاں ہیں۔
کم آمدن والے افراد کیلئے پیری اربن ایریا میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے قرعہ اندازی کی تقریب:
وزیراعلیٰ پنجاب @UsmanAKBuzdar نے 3 تحصیلوں میں گھروں کی الاٹمنٹ کیلئے بٹن دبا کر قرعہ اندازی کی
▪︎ساڑھے 17 لاکھ روپے کا ساڑھے 3 مرلے کا گھر، 20 سال کیلئے 6526 روپے ماہانہ قسط pic.twitter.com/KrhIf3Wk8N
— CM Punjab Updates (@CMPunjabPK) January 21, 2022
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں133 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے، پنجاب حکومت کم آمدن والے افراد کو 10 ہزار روپے فی مرلہ کے امدادی نرخ پر سرکاری اراضی فراہم کر رہی ہے۔