پی ایس ایل7، جس ہوٹل میں بائیو سکیور ببل بنایا گیا اسی ہوٹل کے 40 ملازمین کورونا کا شکار ہوگئے

پی ایس ایل7، جس ہوٹل میں بائیو سکیور ببل بنایا گیا اسی ہوٹل کے 40 ملازمین ...
پی ایس ایل7، جس ہوٹل میں بائیو سکیور ببل بنایا گیا اسی ہوٹل کے 40 ملازمین کورونا کا شکار ہوگئے
سورس: Twitter/@thePSLt20

  

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن پر کورونا کے حملے جاری ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سلمان نصیر نے دعویٰ کیاہے کہ جمعرات کو ٹورنامنٹ پروگرام کے مطابق شروع ہوگا۔سلمان نصیر نے انکشاف کیا کہ کراچی میں پری ٹیسٹنگ میں دو کھلاڑی اور دو ٹیم آفیشلز میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ ہوٹل کے عملے کے 40 ملازمین بھی کورونا کا شکار ہوگئے جس کے بعد عملے کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق سلمان نصیر کا کہنا تھاکہ تمام غیر ملکی پاکستان آرہے ہیں اور  تمام غیر ملکی لاہور بم دھماکے کے بعد لاہور جانے کو تیار ہیں،  جمعرات کو ٹورنامنٹ پروگرام کے مطابق شروع ہوگا اور عاطف اسلم مختصر  تقریب میں پرفارم کریں گے،  کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بڑا کھلاڑی بھی سزا سے نہیں بچ سکے گا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل سٹیڈیم کے مزید 8 ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد سکیورٹی آفیسر سمیت 17 ملازمین کورونا میں مبتلا ہیں۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -