عمرکوٹ میں سندھ کے ثقافتی کھیلوں کے فروغ کیلئے ونجھوٹی اور کوڈی کے مقابلے، کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم 

عمرکوٹ میں سندھ کے ثقافتی کھیلوں کے فروغ کیلئے ونجھوٹی اور کوڈی کے مقابلے، ...
عمرکوٹ میں سندھ کے ثقافتی کھیلوں کے فروغ کیلئے ونجھوٹی اور کوڈی کے مقابلے، کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم 

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) سندھ کے ثقافتی کھیلوں کے فروغ کےلیے سرگرم سماجی تنظیم سیو دی لائیوز فاونڈیشن نے حکومت سندھ کےمحکمہ سپورٹس اور نوجوان کے تعاون سے صوبے کے ثقافتی کھیل ونجھوٹی اور کوڈی کھیل  کے دو روزہ مقابلوں کا انعقاد کیا، سیو دی لائیوز فاونڈیشن کےسی ای او انجینئر کنہیا موہن لال سندھ حکومت سندھ کے  قدیمی ثقافتی کھیلوں کےفروغ کےلیے تمام تروسائل اور بہتر اقدامات کررہی ہے ۔ان مقابلوں میں بھیل برادری کے گوردن بھیل ،کولہی برادری کی گینو کولہی ،اور اوڈ برادری کے ٹلو اوڈ کی قیادت میں مختلف ٹیموں نے حصہ لیا ،فاتح ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافی تقسیم کرتے ہوئے کنہیا موہن لال نےکہا  کہ  ہم نوجوانوں کو فضول سرگرمیوں سے بچانے کےلیے فلاحی کھیلوں کی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرتے رہےہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -