بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے کس چیز کی فیس ختم کر دی گئی ؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی 

بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے کس چیز کی فیس ختم کر دی گئی ؟ حکومت نے بڑی ...
بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے کس چیز کی فیس ختم کر دی گئی ؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت نے بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کی فیس ختم کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ سٹیٹ بینک سمیت تمام صوبوں کو مراسلہ جاری کر دیا گیاہے ، بیرون ملک جانے والے مسافر دستاویز دکھا کر فری بوسٹر ڈوز لگوائیں ، اس سے قبل 27 اگست کو حکومت نے بوسٹرڈوز کیلئے 1270 روپے کی فیس عائد کی تھی ۔وزارت صحت نے بیرون ملک سفر کے لیے بوسٹر شاٹ کی فیس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزارت صحت کا کہنا ہےکہ عام پبلک کے لیے بوسٹر ڈوز پہلے بھی فری ہے۔

مزید :

قومی -