پانچ ماہ قبل ڈکیتی کے دوران خاتون کے ساتھ زیادتی کا معاملہ، پولیس نے تحقیقات مکمل کر لیں، نیا موڑ آ گیا 

پانچ ماہ قبل ڈکیتی کے دوران خاتون کے ساتھ زیادتی کا معاملہ، پولیس نے تحقیقات ...
پانچ ماہ قبل ڈکیتی کے دوران خاتون کے ساتھ زیادتی کا معاملہ، پولیس نے تحقیقات مکمل کر لیں، نیا موڑ آ گیا 

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پانچ ماہ قبل فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ خاتون کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی بلکہ ہراساں کیا گیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق سی پی او غلام مبشر نے کیس سے متعلق تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ فیصل آباد میں متاثر ہ خاندان کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی جس دوران خاتون کو ہراساں کیا گیا لیکن جنسی زیادتی جیسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ، خاتون نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی بلکہ ملزمان نے ہاتھ پکڑا اور سر سے دوپٹہ اتار کر خاوند کے ہاتھ باند ھ دیئے تھے ۔

غلام مبشر کا کہنا تھا کہ ان کی خود بھی متاثرہ فیملی سے ملاقات ہوئی، خواتین اہلکاروں  نے بھی بات کی ، خاتون کی بات کا مطلب تھا کہ ان کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوئی، زيادتی کا مطلب جنسی زیادتی نہیں تھا، خاتون نے کہا کہ میں بار بار کہہ رہی ہوں ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی، مجھے نہیں پتا زیادتی سے لوگ کیا مطلب لیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -