میچ فکسنگ بددیانتی لیکن دھوکا دہی نہیں ، بھارتی عدالت نے کرناٹکا پریمیئر لیگ کے فکسرز کیخلاف چارج شیٹ مستردکر دی 

میچ فکسنگ بددیانتی لیکن دھوکا دہی نہیں ، بھارتی عدالت نے کرناٹکا پریمیئر لیگ ...
میچ فکسنگ بددیانتی لیکن دھوکا دہی نہیں ، بھارتی عدالت نے کرناٹکا پریمیئر لیگ کے فکسرز کیخلاف چارج شیٹ مستردکر دی 

  

کرناٹک (آئی این پی) بھارتی عدالت کا کہنا ہے کہ میچ فکسنگ بددیانتی مگر دھوکا دہی نہیں ہے جب کہ عدالت نے کرناٹکا پریمیئر لیگ کے فکسرز کیخلاف چارج شیٹ مسترد کردی۔

سال 2018ء اور 2019ء کے سیزن میں فکسنگ کے واقعات کو دیکھتے ہوئے پولیس نے 3 کرکٹرز اور ایک ٹیم ا?فیشل کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا، کیس کی سماعت کرتے ہوئے کرناٹکا ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ فکسنگ کو بددیانتی کہا جا سکتا ہے مگر انڈین پینل کوڈ کے تحت دھوکا دہی میں زمرے میں نہیں رکھا جا سکتا۔عدالت نے کہا کہ بددیانتی، نظم وضبط کی خلاف ورزی کا معاملہ ہونے کی وجہ سے یہ کیس بھارتی کرکٹ بورڈ کو دیکھنا چاہیے، ملزموں کیخلاف ایف ا?ئی آر درج کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

مزید :

کھیل -