ڈی جی ہیلتھ آزادکشمیر کا ڈی ایچ کیو باغ کا دورہ

ڈی جی ہیلتھ آزادکشمیر کا ڈی ایچ کیو باغ کا دورہ
ڈی جی ہیلتھ آزادکشمیر کا ڈی ایچ کیو باغ کا دورہ

  

باغ (سید وجی الحسن) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ہیلتھ آزادکشمیر ڈاکٹر سردار آفتاب حسین نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) باغ کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر  میڈیکل سپرنٹنڈنٹ  (ایم ایس) ڈاکٹر آفتاب احمد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باغ ڈاکٹر سردار منظورحسین اور دیگر بھی موجود تھے۔ اپنے دورے کے دوران ڈی جی ہیلتھ نے  ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ اور مختلف شعبوں کا افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے ایم ایس  اور ان کے عملے کی کارکردگی کو سراہا اور ہسپتال میں مزید ڈاکٹرز اور عملے کی تعیناتیاں کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -