مہاتیرمحمد کو دل میں تکلیف کے بعد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا

مہاتیرمحمد کو دل میں تکلیف کے بعد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا
مہاتیرمحمد کو دل میں تکلیف کے بعد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا

  

کوالا لمپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملائیشیا کے سابق وزیراعظم 96 سالہ مہاتیر محمد کو تشویشناک حالت میں دل کے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو دل میں تکلیف کے باعث کوالالمپور میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔96 سال کی عمر میں قابل رشک صحت کے حامل رہنما کی علالت کی خبر سن کر ہزاروں کی تعداد میں ان کے حامی ہسپتال کے باہر جمع ہوگئے۔ہسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ سابق وزیراعظم کو سینے میں درد کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا اور کورونری کیئر یونٹ میں ان کا علاج جاری ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -