پی ایس ایل سیون، پہلے میچ کے حوالےسے بڑی خبر آگئی

پی ایس ایل سیون، پہلے میچ کے حوالےسے بڑی خبر آگئی
پی ایس ایل سیون، پہلے میچ کے حوالےسے بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیون کے پہلے میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر صرف 25 فیصد تماشائیوں کو گراؤنڈ میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔این سی او سی نے پہلے 100فیصد تماشائیوں کو میچز دیکھنے کی اجازت دی تھی تاہم کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ کے بعد تماشائیوں کی تعداد 25 فیصد کر دی گئی تھی۔ گنجائش کے مطابق تمام ٹکٹ فروخت ہونے کے بعد ویب سائیٹ نے افتتاحی میچ کی ونڈو بند کردی ہے۔تاہم  باقی میچز کیلیے ٹکٹ دستیاب ہیں۔
واضح رہے کہ پی  ایس ایل  7کا آغاز27 جنوری سے ہوگا۔ افتتاحی  میچ  دفاعی چیمپئین ملتان سلطانز اورکراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -