اپنی طالبہ کیساتھ شادی کرنا ٹیچر کومہنگا پڑگیا، نوکری ہی جانے کا خطرہ

اپنی طالبہ کیساتھ شادی کرنا ٹیچر کومہنگا پڑگیا، نوکری ہی جانے کا خطرہ
اپنی طالبہ کیساتھ شادی کرنا ٹیچر کومہنگا پڑگیا، نوکری ہی جانے کا خطرہ

  

لاڑکانہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لاڑکانہ میں اپنی دسویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ شادی کرنے پر ایک ٹیچر کو معطل کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق اس ٹیچر کی شناخت غلام قادر سولنگی کے نام سے ہوئی ہے جس نے اپنی سویرا مسان نامی طالبہ کے ساتھ اس کے والدین کی مرضی کے خلاف کورٹ میرج کی۔

سویرا مسان کے والدین کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ شادی ان کی بیٹی کی مرضی کے بھی خلاف ہوئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ غلام قادر سولنگی نے ان کی بیٹی کو اغواءکرکے اس کے ساتھ زبردستی شادی کی ہے۔

 محکمہ تعلیم سندھ نے شکایت موصول ہونے پر غلام قادر سولنگی کو معطل کر دیا ہے اور اس کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -لاڑکانہ -