ایئر پورٹ پر مسافر سے اتنی غیر ملکی کرنسی برآمد کہ ایان علی کی یاد تازہ ہوجائے

ایئر پورٹ پر مسافر سے اتنی غیر ملکی کرنسی برآمد کہ ایان علی کی یاد تازہ ہوجائے
ایئر پورٹ پر مسافر سے اتنی غیر ملکی کرنسی برآمد کہ ایان علی کی یاد تازہ ہوجائے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کو ریال سمگل کرنے کی کوشش پر گرفتار کرلیا گیا۔

کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے ایک مسافر کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے چار لاکھ 40 ہزار سعودی ریال برآمد ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بورڈنگ سے پہلے مسافر کی تلاشی لی گئی تو اس کی جیکٹ کی جیبوں سے کرنسی برآمد ہوئی جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ قانون کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -