تلخ کلامی پر شوہر نے حاملہ بیو ی کو قتل کر کے خود کو گولی مار لی

تلخ کلامی پر شوہر نے حاملہ بیو ی کو قتل کر کے خود کو گولی مار لی
تلخ کلامی پر شوہر نے حاملہ بیو ی کو قتل کر کے خود کو گولی مار لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سانگھڑ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سکندر آباد میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

جیو نیو ز کے مطابق سانگھڑ میں شوہر نے تلخ کلامی پر حاملہ بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور واقعے کے بعد خود کو بھی گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس کے مطابق واقعہ سنجھورو تھانے کی حدود شاہ سکندرآباد کے علاقے میں پیش آیا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزم اللہ داد مری نے واقعے سے قبل جھگڑے میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کیا اور گھر پہنچا، گھر پہنچنے پر  بیوی سے تلخ کلامی ہوئی تو اس نے اپنی حاملہ بیوی کوبھی فائرنگ کرکے قتل کردیا اور پھر خود کو  بھی گولی مار لی۔