سانحہ داسو، زخمی اور ہلاک ہونیوالے چینی باشندوں کیلئے پاکستان نے انتہائی بھاری رقم کی منظوری دیدی

سانحہ داسو، زخمی اور ہلاک ہونیوالے چینی باشندوں کیلئے پاکستان نے انتہائی ...
سانحہ داسو، زخمی اور ہلاک ہونیوالے چینی باشندوں کیلئے پاکستان نے انتہائی بھاری رقم کی منظوری دیدی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے دہشت گردی کے ایک واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے چینی باشندوں کے لیے 1کروڑ 16لاکھ ڈالر کی رقم کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق یہ منظوری وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں ایک 14سال پرانی گرانٹ کو ایکوئٹی میں بدلتے ہوئے ایک حکومتی کمپنی کے 56فیصد شیئرز بھی برطانیہ کو دینے پر اتفاق کیا گیا ۔ 

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ چین کے ساتھ پاکستان کی مثالی دوستی کو مدنظر رکھتے ہوئے خیرخواہی کے جذبے کے تحت دہشت گردی کے ایک واقعے میں مرنے اور زخمی ہونے والے چینی باشندوں کے لیے 1کروڑ 16لاکھ ڈالر کی امدادی رقم کی منظوری دی گئی ہے۔ پاکستان قانونی طو رپر کسی چینی شہری کو ایک پیسہ بھی دینے کا پابندنہیں ہے تاہم اس رقم کی ادائیگی سے اس واقعے پر چین اور پاکستان کے تعلقات میں آنے والی تلخی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ 

واضح رہے کہ یہ رقم داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے ان چینی باشندوں کو دی جائے گی جو دہشت گردی کی واردات میں نشانہ بنے تھے۔ دہشت گردی کی یہ کارروائی گزشتہ سال جولائی میں ہوئی تھی جس میں چینی باشندوں کی بس کو داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ سائٹ پر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس واقعے میں 10چینی شہری ہلاک اور 26زخمی ہو گئے تھے۔واقعے کے بعد چینی کنٹریکٹر نے سائٹ پر کام روک دیا تھا اور حکومت پاکستان سے 3کروڑ 70لاکھ ڈالر زرتلافی کا مطالبہ کیا تھا۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -