دو بچوں کے باپ سے علیحدگی کے بعد خاتون کی ڈیٹنگ ایپلی کیشن پرجوائننگ، پھر ایسا شخص ملا کہ پچھتاتی رہ گئی 

دو بچوں کے باپ سے علیحدگی کے بعد خاتون کی ڈیٹنگ ایپلی کیشن پرجوائننگ، پھر ...
دو بچوں کے باپ سے علیحدگی کے بعد خاتون کی ڈیٹنگ ایپلی کیشن پرجوائننگ، پھر ایسا شخص ملا کہ پچھتاتی رہ گئی 
سورس: Instagram.com/twins_and_me_

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک برطانوی خاتون نے اپنے دو بچوں کے باپ سے علیحدگی کے بعد ڈیٹنگ ایپلی کیشنز کے ذریعے نئی محبت کی تلاش شروع کی تو اس کے ساتھ ایسا ہاتھ ہو گیا کہ پچھتاتی رہ گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق جولی ہینس نامی اس خاتون نے بتایا ہے کہ اس نے شوہر سے علیحدگی کے بعد ڈیٹنگ ایپلی کیشن پر ایک شخص کے ساتھ چیٹنگ شروع کی جس نے بتایا کہ وہ بلڈر ہے اور اس کی ذاتی فرم ہے تاہم بعد میں علم ہوا کہ وہ ایک معمولی ملازمت کرنے والا شخص ہے اور اس کی منگنی بھی ہو چکی ہے۔

جولی بتاتی ہے کہ یہ شخص نیوکاسل کا رہائشی تھا۔ میں اسے اپنے شوہر سے الگ ہونے کی کہانی سنا رہی تھی ۔ اس نے مجھے بتایا کہ اس کی ذاتی فرم ہے اور چار پانچ لوگ اس کی فرم میں ملازمت کرتے ہیں۔ اس نے بتایا کہ وہ کلیئر ی سے میرے شہر کورک منتقل ہو چکا ہے کیونکہ وہ اب کورک میں بھی کاروبار شروع کرنا چاہتا ہے۔ اس کی یہ باتیں سن کر میں اس کے بارے میں بہت اچھا سوچنے لگی تھی۔ اس نے مجھ سے ملاقات کے لیے کہا اور میں رضامند ہو گئی تاہم ملاقات کے روز اس نے کہا کہ اس کی کام کی جگہ پر ایک دیوار گر گئی ہے اور وہ ملاقات کے لیے نہیں آ سکتا۔ اس بات پر میں شک میں پڑ گئی اور اس کے بارے میں کچھ تحقیق کرنے کا فیصلہ کیا۔

جولی بتاتی ہے کہ جب اس نے اس شخص کے بارے میں معلومات حاصل کیں تو پتا چلا کہ اس نے اپنے بارے میں جو کچھ بھی بتایا تھا وہ جھوٹ تھا۔ اس نے جس جگہ اپنے پراجیکٹ کے متعلق بتایا تھا، اس جگہ کوئی ایسی تعمیر ہی نہیں ہو رہی تھی۔ یہ انکشاف ہونے پر جولی نے اس شخص کی تصویر فیس بک پر پوسٹ کر دی اور لوگوں سے پوچھا کہ آیا وہ اسے جانتے ہیں۔کمنٹس میں 5خواتین نے بتایا کہ وہ بھی اس شخص کے ساتھ چیٹنگ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کمنٹس میں اس آدمی کے ساتھ چیٹنگ کے سکرین شاٹس بھی بھیج دیئے۔ ایک خاتون نے بتایا کہ وہ اس شخص کو ذاتی طور پر جانتی ہے۔ یہ کوئی بلڈر نہیں ہے اور نیوکاسل میں رہتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ اس نے نئے سال کے آغاز پر اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ منگنی بھی کی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -