خواتین کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم میں خفیہ کیمرا پکڑا گیا

خواتین کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم میں خفیہ کیمرا پکڑا گیا
خواتین کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم میں خفیہ کیمرا پکڑا گیا
سورس: Pxhere.com (creative commons license)

  

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی میں خواتین کی ہینڈ بال ٹیم کے ڈریسنگ روم میں خفیہ کیمرا پکڑا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ کیمرا ’ٹی یو ایس میتزنگن ‘ ہینڈ بال ٹیم کے ڈریسنگ روم میں نصب کیا گیا تھا، جسے ٹیم کی ایک کھلاڑی نے دیکھ لیا اور انتظامیہ کو اس کے متعلق آگاہ کر دیا۔انتظامیہ نے معاملہ پولیس رپورٹ کر دیا ہے اور اب پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ 

جرمن میڈیا کے مطابق ٹیم کے ساتھ کام کرنے والے ایک شخص کو اس حوالے سے مشکوک قرار دیا جا رہا ہے اور اس سے پولیس تفتیش بھی کر رہی ہے۔ اس شخص کی شناخت تاحال سامنے نہیں لائی گئی تاہم انتظامیہ نے اس کے ساتھ کنٹریکٹ ختم کر دیا ہے۔ ریوتلنگن پولیس ہیڈکوارٹرز کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ”زیرحراست شخص کے قبضے سے کیمرہ نصب کیے جانے کے شواہد بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔ “

مزید :

کھیل -