بھارتی کرکٹ ٹیم نے بدترین اعزاز اپنے نام کرلیا

بھارتی کرکٹ ٹیم نے بدترین اعزاز اپنے نام کرلیا
بھارتی کرکٹ ٹیم نے بدترین اعزاز اپنے نام کرلیا

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد بھارتی باؤلرز نے بدترین اعزاز اپنے نام کرلیا ۔

کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے بعد بھارتی ٹیم نے اب تک 23 ون ڈے میچز کھیلے ہیں تاہم وہ ان میچز کے پہلے پاور پلے(پہلے دس اوورز) میں صرف 10 وکٹیں حاصل کیں،جو کسی بھی ملک کے لیے پاور پلے میں وکٹوں کی کم ترین تعداد ہے۔زمبابوے جیسی کمزور ٹیم بھی اس فہرست میں بھارت سے آگے ہے اور اس نے 15 میچز میں پاور پلے کے دوران 11 وکٹیں حاصل کیں۔افغانستان نے سات میچز میں 11 جبکہ سکاٹ لینڈ نے 11 میچز میں 12 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید :

کھیل -