انار کلی دھماکہ، جاں بحق اور زخمیوں کیلئے امداد کا اعلان، کتنی رقم دی  گئی؟

انار کلی دھماکہ، جاں بحق اور زخمیوں کیلئے امداد کا اعلان، کتنی رقم دی  گئی؟
انار کلی دھماکہ، جاں بحق اور زخمیوں کیلئے امداد کا اعلان، کتنی رقم دی  گئی؟
سورس: Screen Grab

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے لاہور کے انار کلی بازار میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمی افراد کیلئے مالی امداد کا اعلان کردیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے انار کلی دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے ، شدید زخمی افراد کو پانچ لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کو فی کس ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے  میو ہسپتال  میں دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور پنجاب حکومت کی جانب سے مالی امداد کے چیک فراہم کیے۔

خیال رہے کہ  جمعرات کو لاہور کے انار کلی بازار میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوئے تھے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -