انڈر 19کرکٹ ورلڈکپ، پاکستان اور پاپوا نیوگنی کے میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

انڈر 19کرکٹ ورلڈکپ، پاکستان اور پاپوا نیوگنی کے میچ کا نتیجہ سامنے آگیا
انڈر 19کرکٹ ورلڈکپ، پاکستان اور پاپوا نیوگنی کے میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

  

پورٹ آف سپین(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں پاپوا نیو گنی کو نو وکٹوں سے شکست دیدی۔

پاکستان نے 51 رنز کا ہدف 12ویں اوور میں پورا کرلیا۔پاکستان کی جانب سے عباس علی 27 اور حسیب اللہ خان 18 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔اوپننگ بلے باز محمد شہزادبغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔قبل ازین پاپوا نیو گنی کی ٹیم 23ویں اوور میں 50 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔پاپوا نیوگنی کا صرف ایک کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکا،پاپوانیوگنی کےچار کھلاڑی بغیر رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے محمد شہزد نے پانچ اور احمد خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے  اپنے تمام گروپ میچز میں فتوحات حاصل کی ہیں۔

مزید :

کھیل -