وہاب ریاض نے قومی ٹیم کےلیے کھیلنے کی خواہش ظاہرکردی

وہاب ریاض نے قومی ٹیم کےلیے کھیلنے کی خواہش ظاہرکردی
وہاب ریاض نے قومی ٹیم کےلیے کھیلنے کی خواہش ظاہرکردی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا ہے کہ  ملک کے لیے کھیلنا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے، پاکستان کے لیے مزید تین سال کھیل سکتا ہوں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران پی ایس ایل 7 کا انعقاد ایک چیلنج ہے، ایونٹ میں ہماری ٹیم پشاور زلمی مضبوط ہے اور بھرپور جدوجہد کریں گے، سپر لیگ کے مقابلے سخت اور دلچسپ متوقع ہیں۔ان  کا کہنا تھا کہ آخری وقت میں سکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں کافی چیلنجنگ ہیں، بطور ٹیم ہمارا فوکس صرف جیت پر ہے، ماضی میں فتح کے قریب پہنچ کر ٹرافی نہ جیت سکے، اس سال جیت کے لیے بہت پر امید ہیں۔

پاکستان ٹیم کے پیسر کا ماننا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے اس سیزن میں بھی ٹاس کا کردار اہم ہوگا، پچ کے حساب سے ٹیم تشکیل دیں گے، امید ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی بھی ٹیم کو جلد جوائن کرلیں گے، میں بہت جنونی ہوں، اسی لیے آج بھی کرکٹ کھیل رہا ہوں۔وہاب ریاض نے مزید کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے سب کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، مکمل ہوٹل بک ہونا اچھا عمل ہے۔ حارث، حسنین اور شاہین اچھے باولر ہیں، ان کے لیے نیک خواہشات ہیں مگر میرا کسی نوجوان بولرسے نہیں بلکہ خود سے مقابلہ ہے، بائیو سیکور ببل کا ماحول پچھلے سال کی نسبت بہتر ہے۔

مزید :

کھیل -