بھارت میں20منزلہ عمارت میں آتشزدگی، کئی افراد زندہ جل گئے

بھارت میں20منزلہ عمارت میں آتشزدگی، کئی افراد زندہ جل گئے
بھارت میں20منزلہ عمارت میں آتشزدگی، کئی افراد زندہ جل گئے

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی شہر ممبئی میں 20 منزلہ عمارت میں آج صبح لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے،خوفناک آتشزدگی نتیجے میں سات افرادزندہ جل گئے ہیں جبکہ کئی افراد زخمی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ شارٹ  سرکٹ سے لگنے والی آگ اتنی شدید  تھی کہ شعلےاور  دھویں کےبادل کئی کلومیٹر کے فاصلے سے نظر آرہے تھے،آگ لگنے کے باعث ہرطرف افراتفری پھیل گئی تھی جبکہ ممبئی کی گنجان کاروباری علاقے کی مصروف شاہراہ پر ٹریفک بھی بند کردی گئی تھی جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں دکھائی دیں ۔عمارت میں آگ لگنے کے واقعے میں 25افراد زخمی ہوئے ، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہےجبکہ متعددافراد دھویں سے دم گھٹنے سےبیمار ہوگئے ہیں، آگ ممبئی کے گنجان آبادعلاقے میں واقع 20 منزلہ عمارت کی 18ویں منزل پر لگی، عمارت میں لگی آگ پر کئی  گھنٹے کی کوششوں  کے بعد  فائر انجنز کی مدد سے قابو پالیا گیا ہے۔ممبئی کے میئر نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمارت میں موجود تمام افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ۔

مزید :

بین الاقوامی -