وزیراعظم اور وزیرخزانہ میں ٹیلی فونک رابطہ، ملکی معاشی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم اور وزیرخزانہ میں ٹیلی فونک رابطہ، ملکی معاشی صورتحال پر گفتگو
وزیراعظم اور وزیرخزانہ میں ٹیلی فونک رابطہ، ملکی معاشی صورتحال پر گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان اور کورونا میں مبتلا وزیر خزانہ شوکت ترین میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیراعظم نے وزیرخزانہ کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔وزیراعظم نے  شوکت ترین کوجی ڈی پی 5.37 فیصدہونےپرمبارکباد  دی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی تنظیموں نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کوتسلیم کیا۔ عمران خان نے شوکت ترین کومتوسط طبقےکی بہتری کیلئےاقدامات کی ہدایت  کی ۔دونوں رہنماؤں میں عالمی سطح پراجناس کی قیمتوں میں اضافےسےمتعلق تبادلہ خیال ہوا۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ  مقامی اشیائےخورونوش کی قیمتیں دسمبرسےکم ہونےکی امیدہے۔ قیمتوں میں کمی سےدرآمدی اشیا پردباؤبھی کم ہوجائےگا۔ وزیراعظم  نے ٹیکس وصولی،برآمدات اورترسیلات زرپراطمینان کااظہار  کیا۔

مزید :

قومی -