اگر افغانیوں کی فوری مدد نہ کی گئی تو وہ فاقوں سے مر جائیں گے: عمران خان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ افغانوں کو فوری امداد فراہم کرے، اگر ان کی فوری مدد نہ ہوئی تو وہ فاقوں سے مرجائیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ افغانوں کو فوری امداد فراہم کرے، ورنہ وہ فاقوں سے مر جائیں گے، عالمی برادری یواین کے تحفظ کی ذمہ داری کے متفقہ اصول پر عمل کرے۔
There is an urgency for the international community, as well as their obligation under the unanimously adopted UN principle of Responsibility To Protect (R2P), to provide immediate humanitarian relief to millions of Afghans on the brink of starvation. https://t.co/td3q3vu3F4
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 22, 2022