سعودی عرب کا تجارتی وفد جلد پاکستان جائے گا، سفیر پاکستان بلال اکبر

سعودی عرب کا تجارتی وفد جلد پاکستان جائے گا، سفیر پاکستان بلال اکبر
سعودی عرب کا تجارتی وفد جلد پاکستان جائے گا، سفیر پاکستان بلال اکبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر نے کہا ہے کہ  پاکستان اور سعودی عرب کے تجارتی روابط  ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں۔  جلد ہی سعودی عرب سے ایک تجارتی وفد پاکستان جارہا ہے جبکہ سعودی عرب میں جلد فوڈیکس نمائش منعقد کی جائے گی جس میں پاکستان سے کمپنیز کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔  وہ یہاں پاکستان قونصلیٹ جنرل میں پاکستانی میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ ہم سعودی عرب کی حکومت کے مشکور ہیں کہ وہ پاکستانیوں کو بہترین سہولیات پہنچارہے ہیں۔ انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ وہ پاکستان کا مثبت امیج پیش کریں۔ پاکستان کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے میں یہاں سے اپنا کردار ادا کریں اور سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود منصوبہ جات میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کریں اور خود کو صحیح معنوں میں پاکستان کا سفیر ثابت کریں۔

بلال اکبر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی اپنے اندر یکجہتی کو فروغ دے کیونکہ اس سے میزبان ملک میں وطن کے بارے میں بہتر تاثر جاتا ہے۔