سندھ حکومت ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان سہولت کاری کاایک ادارہ بن کررہ گئی ہے: خالد مقبول صدیقی

سندھ حکومت ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان سہولت کاری کاایک ادارہ بن کررہ گئی ہے: ...
سندھ حکومت ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان سہولت کاری کاایک ادارہ بن کررہ گئی ہے: خالد مقبول صدیقی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ قومی  موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ٹنڈو الہ یار میں ہمارے کارکن خلیل الرحمان کا بہیمانہ قتل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جس کے بیٹے کو مارا  گیا اس کے رشتے داروں کے گھروں  پر رات میں چھاپے  مارے گئے، سندھ حکومت ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان سہولت کاری کاایک ادارہ بن کررہ گئی ہے۔

کراچی میں بہادر آباد پر  پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیر اعظم بتا دیں کہ ہم کیا کریں،  پھر ہم اپنا فیصلہ خود کریں گے،گزشتہ کئی سالوں سے بتارہے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے 1970 کے ایجنڈے پر کاربند ہے، ٹنڈو الہ یار میں ماؤں بیٹیوں پر لاٹھی چارج کیا گیا، عدالت میں ایک مہاجر کو قتل کردیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھی قوم پرست، پیپلزپارٹی اور پولیس آپس میں ملے ہوئے ہیں، سندھ پولیس پیپلز پارٹی کا ملیٹنٹ ونگ ہے۔

مزید :

قومی -