این سی او سی نے کورونامریضوں کیلئےگھروں میں قرنطینہ کی گائیڈ لائنزجاری کردیں

این سی او سی نے کورونامریضوں کیلئےگھروں میں قرنطینہ کی گائیڈ لائنزجاری کردیں
این سی او سی نے کورونامریضوں کیلئےگھروں میں قرنطینہ کی گائیڈ لائنزجاری کردیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) نے  کورونامریضوں کیلئےگھروں میں قرنطینہ کی گائیڈ لائنزجاری کردیں۔

این سی او سی کے مطابق کوروناکاپھیلاؤروکنےکیلئےگائیڈلائنزموثرثابت ہوں گی۔ کوروناٹیسٹ مثبت والےافرادگائیڈلائنزپرعمل پیراہوں۔ کورونامریض اورعلامات کاشکارافراد 5 روزقرنطینہ کریں۔ کورونا کا شکار افراد گھرسےنکلنے سے گریز کریں۔ دوسروں سے جتنا ممکن ہو فاصلہ رکھیں ۔بیمارہوں توگھرپررہیں،ڈاکٹرسےفون پربات کریں۔ فون یاای میل کےذریعےدوسروں کےساتھ رابطےمیں رہیں۔ بخار،کھانسی،سانس لینےمیں دشواری ہوتوڈاکٹرکوبتائیں۔- گھرمیں کئی ہفتوں کی ادویات اورسامان تک رسائی ممکن بنائیں۔

مزید :

قومی -