ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو اس ہفتے وہ مقصد حاصل ہو جائے گا جس کی وجہ سے کافی دنوں سے مشکلات کا شکار ہیں اور ہر طرح کی بندش وغیرہ سے نکلنے میں بھی غیبی مدد حاصل ہو گی۔ یہ سب کچھ خودبخود ہو جائے گا۔ آپ مناسب پلاننگ کر لیں اب گیند آپ کے کورٹ میں ہے۔ آپ کو مالی فائدہ بھی حاصل ہو سکتا ہے، رہائش کی تبدیلی کے حوالے سے بھی اہم مدد ملے گی اور اپنوں کی جانب سے بھی اب مدد کی امید ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
وراثت کے امور میں صورت حال اب تیزی سے بدل رہی ہے۔ آپ کا حق ان شاءاللہ اب جلد آپ کے پاس ہوگا جو لوگ کافی دنوں سے مالی مشکلات کا شکار چلے آ رہے تھے وہ اب اس سے نکل جائیں گے کسی جانب سے فائدہ ملنے کے واضح امکان بھی موجود ہے۔ اب پراپرٹی کے حوالے سے بھی اہم خبر مل سکتی ہے اور جن کو اولاد کے معاملات میں پریشانی کا سامنا تھا ان کو اس میں اہم کامیابی ملے گی۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ لاکھ اب اچھے بن جائیں جو مخالف ہو چکے ہیں وہ کبھی آپ کے نہیں تھے، ماضی میں آپ نے سب کے لئے بہت کچھ کیا، وہ کیا آپ کے احسان مند ہیں، دوسرے بھی ایسے ہی نکلیں گے اور آپ خود کو تنہا محسوس کریں گے ،شدید دل برداشتہ بھی ہو سکتے ہیں مگر صبر کا مشورہ ہے اور اپنی راہیں اب خود نکالنی ہوں گی، نئے سرے سے زندگی کا آغاز کرنا ہوگا ،اس کے لئے صرف اللہ پاک سے مدد مانگنی ہو گی۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو اب تبدیلی کے حوالے سے اہم خبریں ملنی چاہئیں کیونکہ تبدیلی دینے والا ستارہ اب زائچے میں آ چکا ہے اور عرصہ دراز کے بعد یہ آپ کے حق میں بھی ہونے جا رہا ہے۔ جو لوگ خود کو اس کے لئے تیار کر لیں گے وہ بڑا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ،ہوسکتا ہے کہ یہ عمل آپ کی پوری زندگی کو بدل کر رکھ دے، اس وقت آپ کسی بھی فضول کام میں نا آئیں اور پوری توجہ اس طرف ہی دیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
لاکھ ہاتھ پاﺅں مارنے کے باوجود اگر کچھ حاصل نہیں ہو رہا تو استخارے کی مدد لیں کیونکہ زائچہ ٹھیک ہے ممکن ہے کہ ذاتی کوئی غلطی آپ کی راہ میں رکاوٹ بنی ہو، اِس لئے حقوق العباد کے حوالے سے خاص طور پر اپنے معاملات چیک کریں۔ توبہ کی ضرورت ہے اور روحانی طور پر خود کو مضبوط کرنے کی بھی، نماز کی پابندی کریں یاحی یا قیوم کے ورد بھی اپنی عادت بنا لیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
وہ لوگ جو انپے غصے کو قابو میں نہیں رکھیں گے ۔ اپنے ہاتھوں اپنا نقصان کروالیں گے، اپنے ان دنوں آپ کے سخت مخالف ہو گئے ہیں وہ آپ سے دور رہنے کے لئے اب لڑائی جھگڑا کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ برداشت کرنا ہوگا۔ اس وقت آپ کی بات کوئی نہیں سمجھے گا۔ ہر بات کا غلط مطلب نکالا جائے گا آپ بھی اپنی راہیں جدا کر لیں اور نئی سمت کی جانب پیش قدمی کریں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کافی دنوں سے انجانی سی بندش کا شکار چلے آ رہے ہیں اور جس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں اس میں ناکامی ملتی ہے ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ زائچہ بتانے میں ناکام ہے، آپ استخارے کی مدد لیں اس سے اندازہ ہو جائے گا۔ ان دنوں صحت کا صدقہ بھی ضروری ہے اور اولاد کی حرکتوں پر نظر رکھنے کی بھی ضرورت ہے، اولاد کس جانب چل رہی ہے اس کا آپ کو اندازہ ہونا چاہئے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ ان دنوں کافی معاملات میں آزمائشی پوزیشن میں آئے ہوئے ہیں اور آپ کی سمجھ میں نہیں آ رہا کہ یہ مسئلہ کس طرح حل ہوگا۔ یہ کیفیت چند دنوں تک جاری رہے گی اس کے بعد ان شاءاللہ خودبخود اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے۔ فکر مند نہ ہوں، وہ دروازے بھی کھل جائیں گے جو کافی دنوں سے بند چلے آ رہے تھے حیران کن غیبی مدد جمعرات سے ملنا شروع ہو جائے گی۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جذباتی پن کا مظاہرہ مت کریں حالات کو دیکھ کر چلیں، آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ ان دنوں اپنے دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر آپ نے کوئی قدم اٹھایا تو کس قدر مہنگا پڑے گا۔ رسوائی کا خطرہ اور شدید مخالفت سامنے آ سکتی ہے جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں وہ یہ غلطی نہ کریں، اپنا کام کریں، چاہے وہ چھوٹا ہی کیوں نہ ہو اور قرض وغیرہ لینے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جن افراد نے عرصہ دراز سے صرف مشکلات کا سامنا کیا ہے، میرے اللہ نے چاہا تو اب ان کو خوشی کی خبر ملے گی اور اب زندگی کے بے شمار کاموں میں آسانیاں بھی ہوں گی اور راستے کی رکاوٹیں ان شاءاللہ دن بدن دور ہوتی جائیں گی۔ جو لوگ بیمار تھے یا کسی بندش وغیرہ میں مبتلا تھے وہ لوگ بھی اس سے نکل جائیں گے ،اولاد کے حوالے سے بھی اہم فیصلے متوقع ہیں، خوبصورت دن ہیں،ان سے فائدہ اٹھائیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کو جس مشکل کا سامنا تھا اس سے ان شاءاللہ کسی وقت بھی نکل جائیں گے، ایک پاور فل ستارہ مشتری زائچے میں داخل ہو رہا ہے یہ آپ کو بے شمار معاملات میں نہ صرف بہتری دے گا بلکہ ان دشمنوں کو بھی بھگا دے گا جو نقصان پہنچانے کے چکر میں ہوں گے۔ اس وقت بڑی ضرورتیں پوری ہوں گی اور کاروباری حضرات کو خوشی کی خبر بھی ملے گی، ان کی بلاک رقم بھی واپس آ جانے کی امید ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ نظر بد میں آئے ہوئے لگتے ہیں اس لئے فوری طور پر صدقہ دیں اور اپنی نظر اتاریں، پرندوں کو خوراک ڈالیں اگر ہو سکے تو راشن لے کر کسی غریب کو دے دیں، کوشش کریں کہ چند دن مغرب سے پہلے گھر آ جایا کریں۔ ان دنوں گھر میں روزانہ سورئہ بقرہ کی تلاوت اونچی آواز میں ہو تو زیادہ بہتر ہو گی ،رکاوٹیں بھی دور ہوں گی۔