نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری آج متوقع، پی ٹی آئی نے محسن نقوی کے نام پر باقاعدہ اعتراض اٹھا دیا

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری آج متوقع، پی ٹی آئی نے محسن نقوی کے نام پر ...
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری آج متوقع، پی ٹی آئی نے محسن نقوی کے نام پر باقاعدہ اعتراض اٹھا دیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کے لیے  چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس آج  شام 7 بجے الیکشن کمیشن میں ہوگا اور آج ہی اعلان متوقع ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے محسن نقوی کے نام پر باقاعدہ اعتراض اٹھا دیا۔

 پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اگر غیر جانبدار نگران وزیر اعلیٰ مقرر نہیں کرتا تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا، محسن نقوی کے حوالے سے پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کے2 ارکان نے تحریری اعتراض الیکشن کمیشن میں جمع کروا چکے ہیں۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آئین میں واضح ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری غیر جانبدارانہ ہونی چاہیے اور اُس کا کسی بھی پارٹی سے تعلق نہیں ہونا چاہیے۔

قبل ازیں حکومتی اتحاد کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔ اپوزیشن نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کو نامزد کررکھا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ آج اور کل کھلا رہے گا جب کہ تمام ملازمین کو ہفتہ اور اتوار کے روز دفتر آنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق نہ ہونے کے بعد نگراں وزیراعلیٰ کا معاملہ 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی کو گیا تھا، جو تقرری میں ناکام رہی تو پھر یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا ہے۔  آئین کے آرٹیکل 224 اے کے تحت نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کا فیصلہ اب الیکشن کمیشن کرے گا۔

مزید :

اہم خبریں -سیاست -