شوہر نے بیوی کے آشنا کے ٹکڑے کرکے کچرے میں پھینک دیئے، ملزم گرفتار

شوہر نے بیوی کے آشنا کے ٹکڑے کرکے کچرے میں پھینک دیئے، ملزم گرفتار
شوہر نے بیوی کے آشنا کے ٹکڑے کرکے کچرے میں پھینک دیئے، ملزم گرفتار

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک)  بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں ایک شوہر کو اپنی بیوی کے غیر مرد سے تعلق ہونے کا انکشاف ہوا اور اس نے بیوی کے دوست اکشے کو قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے کیے اور  تمام تر ثبوتوں کو بھی چھپا دیا تاہم  یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ شوہر کو بیوی کے دوسرے شخص کے ساتھ تعلق کا کیسے پتہ چلا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا کہ شوہر کی غیر موجودگی میں اکشے گھر میں آیا اور اس کی بیوی کی جانب سے چائے بنائی گئی جو بچی پر گری اور اس کا پاؤں جل گیا،  شوہر گھر آنے کے  بعدبیٹی کو مرہم پٹی کیلئے ہسپتال لے گیا اور جہاں اس نے منصوبہ بناتے ہوئے اپنی بیوی کو فون کرکے اکشے کو گھر پر کام کاج کروانے کے لیے بلانے کا کہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب اکشے گھر پہنچا تو دلبرادشتہ شوہر نے اس کا گلا کاٹ کر پہلے اسے قتل کیا اور پھر جسم کے ٹکڑے کر کے بوری میں ڈال کر کچرے میں پھینک دیئے۔پولیس کے مطابق کچھ لوگوں کی جانب سے کچرے میں جسم کے حصوں کو دیکھا گیا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتا کرلیا اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ 

مزید :

بین الاقوامی -جرم و انصاف -