ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کسی صورت قبول نہیں ، سعودی وزیرخارجہ

Jan 22, 2025 | 12:34 AM

ریاض(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے لبنان کے دورہ کروں گا ، ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کسی صورت قبول نہیں   ہے۔سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ڈیووس اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازعے کو بڑھتے دیکھنا نہیں چاہتے ،ٹرمپ انتظامیہ کو ایران اور اسرائیل کے تنازعے کو دیکھنا چاہیے،ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کسی صورت قبول نہیں  ہے۔

ڈیووس اجلاس میں شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ امید ہے نئی امریکی حکومت کسی تنازعے میں شامل نہیں ہوگی،غزہ میں جنگ بندی خوش آئند ہے،غزہ میں پندرہ سے جاری مشکلات کا خاتمہ ضروری تھا،فلسطینیوں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھیں گے، رواں ہفتے لبنان کے دورہ کروں گا۔

مزیدخبریں