اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر،گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اورشمال مغربی بلوچستان میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
کشمیر،گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، شمال مغربی بلوچستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں بالائی خیبر پختونخوا سمیت چند مقامات پر بارش ہوئی، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔
قلات شہر اور گرد و نواح میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔