واشنگٹن (ویب ڈیسک) واشنگٹن میں امریکی صدر کی افتتاحی دعائیہ تقریب کرانے والی خاتون بشپ نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ’تارکینِ وطن کے لیے رحم‘ کی اپیل کر دی۔
روزنامہ جنگ نے غیرملکی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ خاتون بشپ نے کہا کہ یہ لوگ ہمارے کھیتوں میں کام کرتے ہیں، ہماری عمارتوں کو صاف رکھتے ہیں، یہ لوگ ریسٹورنٹس میں ہمارے گندے برتن دھوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ شاید امریکی شہری نہ ہوں اور نہ ہی ان کے پاس ضروری دستاویز ہوں لیکن ان میں زیادہ تر لوگ جرائم پیشہ نہیں ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے ممالک میں جنگوں اور خراب حالات کی وجہ سے یہاں ہیں۔
تقریب کے اختتام پر خاتون بشپ نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ آپ کے خیال میں آج کی سروس کیسی تھی؟ جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب دیا کہ آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ کو یہ سروس اچھی لگی، یہ سروس بالکل بھی اچھی نہیں تھی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے غیر قانونی تارکینِ وطن کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلوم برگ کے مطابق بھارت امریکا میں غیر قانونی رہائش پزیر 18 ہزار بھارتیوں کو واپس بلائے گا۔