پی ٹی آئی نے مخالفین کیلئے جو گڑھا کھودا اس میں خود گر گئے: طلال چودھری

Jan 22, 2025 | 06:44 PM

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے مخالفین کیلئے جو گڑھا کھودا اس میں خود گر گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اپنے دور میں مخالفین کو نشانہ بنایا، ہم نے جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا اور سرخرو ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ جو گڑھا پی ٹی آئی والوں نے مخالفین کیلئے کھودا اسی میں خود گر گئے، ڈیرھ سال یہ معاملہ کابینہ سے کیوں چھیایا گیا، میگا کرپشن کیس میں یہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ 190ملین پاﺅنڈ کیس اوپن اینڈ شیٹ کیس ہے ، برطانوی ایجنسی نے اس کیس کی تحقیقات کیں، جھوٹ بولنا تحریک انصاف کا وتیرا ہے۔
طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ پراپرٹی ٹائیکون کے ساتھ مل کر منی لانڈرنگ کی گئی ، معاملے میں شہزاد اکبر کی لندن میں ویڈیو بنی کہتے ہیں ٹرسٹ بنایا، اس میں بھی مذہبی ٹچ دیا۔

مزیدخبریں