ویسٹ انڈیز نےپاکستان کو جیتنے کے لیے 262 رنز کا ہدف دے دیا

ویسٹ انڈیز نےپاکستان کو جیتنے کے لیے 262 رنز کا ہدف دے دیا
ویسٹ انڈیز نےپاکستان کو جیتنے کے لیے 262 رنز کا ہدف دے دیا

  


سینٹ لوشیا(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 262 رنز کا مشکل ہدف دیا ہے۔ بیوسجور کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ٹاس جیت کر پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈین ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس میزبان ٹیم نے بھرپور فائدہ اٹھا۔ بارش کی وجہ سے میچ شروع ہونے میں تاخیر ہوئی جس کی وجہ سے میچ کو 49 اوورز تک محدود کیا گیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے تمام کھلاڑیوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی اور مقررہ 49 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 261 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے مارلون سیمیولز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 104 گیندوں پر 106 رنز کی اننگ کھیلی، دیگر بلے بازوں میں جانسن چارلس 32 اور کرس گیل 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے 2 اور شاہد آفریدی، سعید اجمل، جنید خان اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔میچ کے لئے پاکستانی ٹیم میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جب کہ ویسٹ انڈیز نے کیون پولارڈ کی جگہ ڈیون اسمتھ کو شامل کیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی جارہی 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں اب تک 3 میچ کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے دونوں ٹیموں کے ہاتھ ایک ایک بار فتح آئی ہے جبکہ تیسرا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ٹائی ہوگیا، گزشتہ میچ کی طرح چوتھے ایک روزہ میچ میں بھی دلچسپ مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

مزید : کھیل


loading...