برطانیہ میں مسجد کے باہر دھماکوں کے شبے میں دویوکرینی نوجوان گرفتار

برطانیہ میں مسجد کے باہر دھماکوں کے شبے میں دویوکرینی نوجوان گرفتار
برطانیہ میں مسجد کے باہر دھماکوں کے شبے میں دویوکرینی نوجوان گرفتار

  

لندن (بیورورپورٹ)برطانیہ میں مسجد کے باہر دہشت گردی کی کارروائیوں کے شبے میں دو یوکرینی نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ برطانوی  ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ کی انسداد دہشت گردی پولیس نے تین ہفتے قبل ایک مسجد کے باہر دھماکے کے ثبوت برآمد ہونے کی اطلاع دی تھی ۔ وسطی برطانیہ میں واقع وولورہامپٹن کی مرکزی مسجد کو جمعرات کی شب دو یوکرینی باشندوں کی گرفتاری کے بعد خالی کرا لیا گیا تھا۔ گرفتار ہونیوالے دونوں افراد پر علاقے میں دو مسجد وںمیں دھماکوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد کا ملبہ ایک گول چکر سے ملا ہے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس کو 28 جون کو اڑایا گیا تھا۔ پولیس نے ملبے کو محفوظ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کی مزید فورینزک تحقیقات پورا دن جاری رہیں گی۔ دھماکہ خیز مواد کا یہ ملبہ بائیس اور پچیس سال کی عمر کے دو یوکرینی نوجوانوں کی جمعرات کو گرفتاری کے بعد ملا ۔ ان دونوں سے برطانیہ کے دو وسطی قصبوں ٹپٹن اور والسال میں دو مساجد کے نزدیک دھماکوں کے سلسلہ میں تحقیقات کی جا رہی ہے۔ دونوں کو دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری، اس کی شہ دینے اور اس میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف پولیس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مقدمہ چلایا جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی