بارش سے بھیگا میچ پاکستان کے نام ، ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے شکست

بارش سے بھیگا میچ پاکستان کے نام ، ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے شکست
بارش سے بھیگا میچ پاکستان کے نام ، ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے شکست

  


سینٹ لوشیا(مانیٹرنگ ڈیسک)چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 6وکٹوں سے شکست دیدی ، قومی ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس کے تحت 31 اوور میں 189 رنز کا ہدف دیاگیا تھا۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف30 اوورمیں حاصل کرلیا جس کے بعد پاکستان کو 5 میچوں کی سیریزمیں1-2 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 262رنز کا ہدف دیا۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر ویسٹ انڈیز نے اپنے 49اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 261رنز بنائے جس میں مارلن سموئیلز نے 106ناٹ آﺅٹ سکور کیا، انکے علاوہ سمنز 46اورکرس گیل 30قابل ذکر بیٹسمین تھے۔پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے دو جبکہ جنید خان ،و ہاب ریاض ،شاہد آفریدی اور سعید اجمل نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔بارش کی وجہ سے اوورکم کردیئے گئے ۔

مزید : کھیل


loading...