وزیراعظم نواز شریف کا جلد قوم سے خطاب متوقع

وزیراعظم نواز شریف کا جلد قوم سے خطاب متوقع
وزیراعظم نواز شریف کا جلد قوم سے خطاب متوقع

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم میاں نواز شریف اپنی حکومتی ترجیحات پر اعتماد میں لینے کیلئے جلد قوم سے خطاب کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ سرکاری ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ وزیراعظم قوم کو ملکی معاشی صورتحال ، سیکیورٹی پالیسی اور امن وامان سے متعلق حکومتی اقدامات پر قوم کو اعتمادمیں لیناچاہتے ہیں اور اس کیلئے وہ خطاب کریں گے تاہم تاحال تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔ یادرہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے چھ جون کو قومی اسمبلی میں بھی قوم سے خطاب کاعندیہ دیاتھا۔

مزید : اسلام آباد