پنجاب ، خیبرپختونخواہ اور کراچی کے ساحلی علاقوں میں بارش کاامکان

پنجاب ، خیبرپختونخواہ اور کراچی کے ساحلی علاقوں میں بارش کاامکان
پنجاب ، خیبرپختونخواہ اور کراچی کے ساحلی علاقوں میں بارش کاامکان

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب ،خیبرپختونخواہ اور کراچی کے ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ کم شدت سے جاری ہے تاہم اکثر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔کشمیر،ا سلام آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ ، قلات ، ہزارہ ، پشاور اور کراچی کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ زیریں اور بالائی سندھ میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ سندھ اور بلوچستان میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے د وران موسم ابرآلود رہنے کاامکان ہے۔

مزید : ماحولیات