اب آئی فون کے چوروں کی شامت آگئی

اب آئی فون کے چوروں کی شامت آگئی
اب آئی فون کے چوروں کی شامت آگئی

  

لندن (بیورورپورٹ) برطانیہ دنیا کا واحد ملک ہے جہاں سب سے زیادہ آئی فونز چوری ہوتے ہیں یا چھینے جاتے ہیں لیکن اب ایپل کمپنی نے کہاہے کہ اب موبائل چورپکڑے جائیں گے ۔ گزشتہ سال برطانیہ سے چوری اور چھینے جانیوالے موبائل فونز کی تعداد ایک لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی یہ انشورنس شدہ موبائل چوری ہونے کی وجہ سے کمپنیوں کو دو دو تین تین مرتبہ صارفین کو موبائل مفت فراہم کرنا پڑے۔ علاوہ ازیں اپیل کمپنی نے اب یہ اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی موبائل چوری ہو جاتا ہے تو اس موبائل کا اصل مالک آن لائن اپنے چور کی تلاش کر سکتا ہے ،خواہ وہ کسی بھی ملک میں کیوں نہ ہو جبکہ چور اسکا جی پی ایس سسٹم کسی صورت بھی منقطع نہیں کر سکتا خواہ وہ اسکی بیٹری ہی کیوں نہ نکال دے ۔کمپنی کو توقع ہے کہ اب آئی فون کی چوری کا امکان بالکل ختم ہو کر رہ جائیگا ۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی