حکومتی امور میں شفافیت کیلئے ای گورننس نظام کی تنصیب شروع

حکومتی امور میں شفافیت کیلئے ای گورننس نظام کی تنصیب شروع
حکومتی امور میں شفافیت کیلئے ای گورننس نظام کی تنصیب شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی امور میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ای گورننس منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے اور اس ضمن میں وزیراعظم آفس میں ای گورنمنٹ نظام کی تنصیب شروع کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ای گورنمنٹ نظام کے ذریعے وزیراعظم کی ہر فائل تک رسائی ہو گی اور وہ خود منصوبے کے پی سی ون کا جائزہ لیا کریں گے۔ وزیراعظم آفس کے بعد تمام وزارتوں اور ڈویژنوں میں ای گورنمنٹ نظام نصب کیا جائے گا اور وزیراعظم تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کی براہ راست مانیٹرنگ کریں گے۔

مزید :

اسلام آباد -